بلاول بھٹو نے سیکیورٹی اداروں سے بڑا مطالبہ کردیا

Mar 10, 2022 | 12:45:PM
بلاول بھٹو ، خطاب
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ناقابل برداشت ہے،آئی ایس آئی اور دیگر سیکورٹی ادارے آصفہ بھٹو پر ہوئے حملے کی تحقیقات کریں۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے وہ ڈرون آصفہ بھٹو اور ہماری طرف بھیجا گیا۔ڈرون اچانک نہیں مسلسل آصفہ کی طرف بڑھا اور حملہ کیا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے کل سابق صدر آصف علی زرداری کو بندوق کی دھمکی دی جو برداشت نہیں کی جائیگی۔ آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکیاں دےرہے ہیں۔پہلے دن سے آپ کا مقابلہ کیا ہے  اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوامی مارچ کے شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،حکو مت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ہے،لوگ وزیراعظم سے مایوس ہوچکے ہیں۔جیالوں نے لانگ مارچ میں شرکت کرکے اسے تاریخی بنا دیا عوام نے ثاثت کردیا وہ جمہوریت کیساتھ ہیں۔جس جس شہرسے گزرے عوام نے عدم اعتماد کا فیصلہ سنایا۔عوام کے مطالبے کو پارلیمنٹ میں بیٹھے ممبران کو ماننا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نئے انتخابات چاہتے ہیں،یہ مارچ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان گھٹیا سیاست کی بجائے سامنے آکرمقابلہ کریں۔ شہبازشریف