پپیتا کھائیں بیماریاں بھگائیں

Mar 10, 2022 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک) پھلوں میں طرح طرح کے خواص پائے جاتے ہیں اور دنیا کے بہترین غذائی ماہرین پپیتے کو عمررسیدگی روکنے ،کینسر ، ذیابیطس اوردیگر کئی امراض  کے لیے ایک بہترین اور مفیدپھل ہے۔

اگرچہ اسے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے لیکن پپیتا اپنے وٹامن اور قیمتی معدنیات کی بدولت بڑھاپے کے اثٖرات دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرِ غذائیات ڈاکٹر ٹریسٹا بیسٹ نے اسے سپرفوڈ بھی قرار دیا ہے۔پپیتے کے پھل پر ہماری توجہ بہت ہی کم ہے جو اپنے زبردست خواص سے اندرونی اور بیرونی طور پر بڑھاپا دور رکھتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں خلیاتی سطح تک بدن کو تادیر جوان رکھتا ہے،‘ ڈاکٹر ٹریسٹا نے بتایا۔

اب پپیتے کے اینزائم کی بات کی جائے تو اس میں وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ پیپین نامی اینزائم بھرپور پایا جاتا ہے اور یوں بڑھاپے کو دور بھگاتا ہے۔ دوسری جانب اس پھل میں لائپوسین کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے ۔ ایک جانب تو یہ کئی اقسام کے کینسر کو روکتی ہے تو دوسری جانب کینسر کےعلاج میں ریڈیو اور کیموتھراپی کے مضر اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔ لائپوسین کا ایک فائدہ یہ ہے کہ امراضِ قلب سے بچاؤ میں بھرپور مدد ملتی ہے۔

پپیتا  کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو صحت کے مختلف فوائد مل سکتے ہیں جیسے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ اسے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔آپ مختلف طریقوں سے پپیتے کو اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، اس پھل کو دوسرے کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملاکر بھی کھایاجاسکتا ہے جو اس کے ذائقے کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، پپیتےکو دہی کے ساتھ ناشتے میں بھی کھایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پپیتے میں 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 157 فیصد وٹامن سی، 33 فیصد وٹامن اے ، 14 فیصد وٹامن بی 9 اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔پپیتے بے شمار فوائد کا حامل ہے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

وزن میں کمی:

 پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس پھل میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پپیتے کو موٹاپے کے شکار افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

 فائبر اور پانی کی زائد مقدار کی وجہ سے پپیتے کو قبض سے نجات دلانے اور نظامِ ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، پپیتے میں موجود ہاضمہ انزائم اِس عمل میں مزید مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے:

 پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کے حفاظتی اثرات کو بھی بڑھا سکتے ہیں، اپنی غذا میں پپیتا شامل کرنے سے آپ کے دل کی صحت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

ذیابیطس میں مفید:

 مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے مریض فائبر والی غذا کھا کر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ خون میں گلوکوز، لیپڈ اور انسولین کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔ پپیتا قدرتی طور پر فائبر سے لدا ہوا ہوتا ہے اِسی لیے پپیتے کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھاجاتا ہے۔ اِس کے علاوہ پپیتا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

جِلد کے لیے مفید:

 پپیتے میں وٹامن سی اور لائکوپین موجود ہوتا ہے جو جِلد کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پپیتے کو غذا میں شامل کرکے آپ ایکنی، جُھریاں اور جِلد کے دیگر نقصانات کو کم کرسکتے ہیں۔

ان تمام فوائد بیان کرتے ہوئے ماہرین کا اصرار ہے کہ اپنی غذا میں پپیتے کو ضرور شامل کریں اور اگر ممکن ہوتو اسے اسمودی بنا کر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پارکنسن:دھیرے دھیرے انسان کو جکڑنے والی بیماری۔تا حال لاعلاج

مزیدخبریں