ترین گروپ میں بغاوت۔ اہم رکن کی وزیراعظم سے ملاقات طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے اہم ترین دورہ لاہور کے اعلان کے بعد ترین گروپ کی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔جہانگیر ترین گروپ کا ایک اور رکن اپنے گروپ کی پالیسی سے ناراض ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق خرم لغاری کے بعد صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی اپنے گروپ کے خلاف جانے کا اعلان کردیا۔ سردار آصف نکئی آج لاہور کے دورے پر آئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کاعوام کو جھٹکا۔بجلی 10 فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ
سردار آصف نکئی کا کہنا ہے کہ گروپ کے ممبران کو کہا ہے بائیکاٹ کوئی حل نہیں ۔ بائیکاٹ کے بجائے مذاکرات کرنے چاہیئں۔
آصف نکئی نے مزید کہا کہ وہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت یا اپوزیشن؟ چھینہ گروپ کس کے ساتھ؟ بڑی خبر آ گئی