عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔وزیراعظم

Mar 10, 2022 | 15:16:PM
 عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔ایسا پلان تیار کر رکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تجاویز دی اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی 5روپے سستی کرنے کے بعد6 روپے مہنگی کردی گئی

اجلاس میں اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سینئر رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، سرپرائز دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پالیں گے،  تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ امیر ہ میر کے نئے گانے "عشق بے پناہ" کے چرچے