پرویز خٹک کا بھائی جے یو آئی ف میں شامل

Mar 10, 2022 | 15:34:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک نے یو آئی ف میں شمولیت  کا فیصلہ کرلیا۔

 دو روز قبل اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا ئی ہے جس کے بعد سے ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے، سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا رجحان شروع ہوگیا۔

آج وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کریں گے.

 یاد رہے چند روز قبل پرویز خٹک کے بھائی اور رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی 5روپے سستی کرنے کے بعد6 روپے مہنگی کردی گئی

واضح  رہے کہ لیاقت خٹک پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی کے 64 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے،  خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکتوبر 2021 میں پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کے پی کے وزیر آبپاشی خٹک کو ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد رواں سال کے آغاز میں لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑ کر  پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار  کرلی تھی، پی پی کی طرف سے ان کے بیٹے احد خٹک کو تحصیل نوشہرہ کی سیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ امیر ہ میر کے نئے گانے "عشق بے پناہ" کے چرچے

مزیدخبریں