(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کو دو ہفتے گزر گئے ۔روس اور یوکرین کے درمیان دو ہفتے سے لڑائی جاری ہے ۔ یوکرین کے کئی شہروں کا کنٹرول روسی فوج نے حاصل کرلیاجبکہ کئی شہروں میں روسی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
یوکرین کی مزاحمت کی کئی ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی فوج کا روسی کالم برووری کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے یوکرین نے ان پر میزائل سے حملہ کردیا جس سے روسی فوج کا پورا کالم تباہ ہوگیا ۔
واضح رہے کہ روس کو یوکرین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی افواج کے 9 ہزار 166 فوجی ہلاک کردیئے ہیں جبکہ روسی فوج کے دو جنرل بھی ان حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔جبکہ یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج کے 33 طیارے، 37 ہیلی کاپٹر، 251 ٹینک، 939 بکتر بند گاڑیاں، 105 توپ خانے اور 2 ہلکی اسپیڈ بوٹس کو تباہ کر دیاگیا ۔روسی افواج نے 50 راکٹ لانچر سسٹم، 404 گاڑیاں، 60 فیول گاڑیاں، 18 ایئر ڈیفنس سسٹم اور 3 ڈرانز بھی لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :روس کے حملے کا خدشہ ۔۔امریکا نے اپنا دفاعی نظام پولینڈ منتقل کردیا