محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات میں ایک اور پیپر شامل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک قرآن مجید کا پیپر لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق قرآن مجید کا پیپر کل پچاس نمبر کا ہوگا۔امتحان پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جاری کردہ سلیبس کے مطابق ہوگا۔پہلی سے پانچویں جماعت کا زبانی پیپر لیا جائے گا۔بچوں سے قرآن مجید اور آیات سنی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی 5روپے سستی کرنے کے بعد6 روپے مہنگی کردی گئی
ششم سے آٹھویں جماعت تک تحریری امتحان لیا جائے گا۔مڈل کے بچوں کا قرآن مجید بمہ ترجمہ امتحان ہوگا۔پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کا امتحان19 مئی سے لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ امیر ہ میر کے نئے گانے "عشق بے پناہ" کے چرچے