حکومت آتی جاتی رہتی ہے،جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے ، وزیراعظم نے جو زبان استعمال کی اس کی ہم نے کل مذمت کی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے طے کیا تھا کہ تمام سیاستی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے ،نئی صورتحال کو اس طرح ہینڈل کرنا ہے کہ جمہوریت کو نقصان نہ ہو،ان کاکہناتھا کہ ہم مولانا سے رہنمائی لینے آئے تھے ،مولانا صاحب کا تجربہ اور سیاسی شعور ہم سے زیادہ ہے ،ایم کیو ایم رہنما کاکہناتھا کہ ہم سب کو نئی صورتحال پر تشویش ہے ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ہر جماعت کا اپنا نکتہ نظر اور سوچ ہوتی ہے،سوچ میں مطابقت کیلئے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کا ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن کیلئے قانون سازی کرائی، خرم دستگیر