پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن، 2 ایم این اے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے لارلیمنٹ لاجز میں آپریشن شروع کردیا،ایم این اے جمال الدین اور صلاح الدین ایوبی کو گرفتار کرلیاگیا،دھکم پیل میں سینیٹر کامران مرتضیٰ زخمی ہو گئے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گرفتاری دینے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے انصار الاسلام کے رضاکاروں کی گرفتاری کیلئے جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے کمرے پر دھاوابول دیاتھا،پولیس اہلکار دروازے توڑ کر کمروں میں داخل ہو ئے،انصارالاسلام کے رضاکاروں کی گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ پر دھکم پیل ہوئی،دھکم پیل میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق زخمی ہو گئے ،جس پر ایم این اے آغا رفیع اللہ اور پولیس میں سخت تکرارہوئی۔
ایاز صادق نے کہاکہ جب مذاکرات ہو رہے تھے ، پولیس کیسے اندر داخل ہوئی ؟ہم تمام ایم این ایز گرفتاری دیں گے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آئے اور وہ ہم سے بات کریں ،اپوزیشن ممبران نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس پہلے پارلیمنٹ لاجز سے باہر جائے ،پولیس کس سے پوچھ کر لاجز میں داخل ہوئی ہے؟،خواجہ آصف، آغا رفیع اللہ بھی مولانا صلاح الدین کے لاج میں داخل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت آتی جاتی رہتی ہے،جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی