(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کامعمولی اضافہ۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 179.80روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 196 روپے پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 236.80 روپے کا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امارتی درہم 5 پیسے مہنگاہوکر 49.10روپے کا ہوگیا ۔اس کے علاوہ سعودی ریال 47.55 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی, آج کا ریٹ جانئے