اسے موجودہ حکومت کہوں یا ایک دن بعد سابق حکومت ، سردار اختر مینگل 

Mar 10, 2022 | 20:14:PM

(24 نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاکہ اسے موجودہ حکومت کہوں یا ایک دن بعد سابقہ حکومت کہوں تو بہتر رہے گا ۔
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں،عدم اعتماد کی تحریک تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے پیش کی ہے ۔
جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے ،کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہ ہم مسلح لوگ ہیں نہ پولیس سے ٹکراﺅ کرنے والے ہیں ،ایسا نہیں ہے ہم نے پولیس کی ذمے داری سنبھال لی ہے ،میں 40 سال سے اسمبلی میں ہوں بہت سے مواقعوں سے گزرا ہوں ،خوامخواہ ایک پارٹی کو بہانہ بنا کرٹارگٹ بنانا شاید پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ حکومت ایسے مواقعوں پر بہت سے حربے استعمال کرتی ہے،میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے ،میرے ممبران تک پولیس کیوں پہنچ رہی ہے کیاحق حاصل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آتی جاتی رہتی ہے،جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

مزیدخبریں