عمران خان کے حکم پر حملہ کرنے کیلئے پولیس پارلیمنٹ لاجز بھیجی گئی،مریم اورنگزیب

Mar 10, 2022 | 21:47:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال سے عمران خان فاشسٹ بنے ہوئے ہیں، انکے حکم پر حملہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ لاجز پولیس بھیجی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست دانوں و  میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔عمران خان جانتے ہیں کہ کرسی جانے میں 12 دن باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تقریر میں عمران خان نے کنٹینر کی گفتگو کی۔ساڑھے تین سال سے عمران خان فاشسٹ بنے ہوئے ہیں

عمران خان نے سیاست دانوں و میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کے حکم پر حملہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ لاجز پولیس بھیجی گئی ہے،عمران خان نے پولیس کے ذریعے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کروایا ہے،پارلیمنٹ لاجز کے اندر محض رضا کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں بڑا تاریخی جلسہ ہوگا،وزیراعظم کی ن لیگی ناراض ارکان سے گفتگو

مزیدخبریں