جے یو آئی ارکان کی گرفتاری ،فضل الرحما ن کا ملک بھر میں سڑکیں بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج اور سڑکیں بندکرنے کا حکم دیدیا،جے یو آئی نے وزیراعظم ہاﺅس کے گھیراﺅ کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے طبل جنگ بجا دیا ہے ،ان کو اس حرکت پر کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے دوران جے یو آئی کے 2 ارکان اسمبلی کو گرفتار کرلیا تھا جس پر سربراہ جے یو آئی نے ملک بھر میں احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کا حکم دیدیا۔
پنوعاقل میں جے یوآئی کے کارکنوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اورقومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جے یو آئی کے کارکنوں کے گو نیازی گو کے نعرے لگائے ۔
ادھرنوابشاہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جی یو آئی کارکنوں نے سکرنڈ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا نو،کارکنوں کی وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، کارکنوں نے ارکان اسمبلی کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی قیادت کے حکم تک قومی شاہراہیں بند رہیں گی،جے یو آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ، ٹائر نذر آتش کرنے سے قومی شاہراہ پر گاڑیو کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جبکہ تحصیل ٹھل میں کارکنوں نے قیادت کی کال پراحتجاجی دھرنا دیدیا،کارکنوںنے کندھ کوٹ ٹھل روڈ پر ٹائرنذر آتش کرکے ٹریفک معطل کردی ،دھرنے کے باعث ٹھل، کندھ کوٹ اور جیکب آباد کیلئے ٹریفک معطل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں، آغا رفیق اللہ نےپولیس کیساتھ کیاکیا؟