پارلیمان لاجز حملہ، سوچی سمجھی سازش،فضل الرحمان اسکے پیچھے ، چودھری فواد حسین نے ویڈیو جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ جےیو آئی کی مسلح ملیشیا کا ناظم اعلان کررہا ہے کہ جتھا اسلام آباد پہنچ گیا ہے، پارلیمان لاجز پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، یہ ایک باقاعدہ منصوبے کا حصہ تھا ،اس منصوبے کے پیچھے فضل الرحمن خود ہیں۔
جے یو آئ کی مسلح ملیشیا کا ناظم اعلان کر رہا ہے کہ ایک جتھا اسلام آباد پہنچ گیا ہے پارلیمان لاجز پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور یہ ایک باقاعدہ منصوبے کا حصہ جس کے پیچھے فضل الرحمنٰ خود ہیں pic.twitter.com/X0k1bcDSzi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 10, 2022
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک اور ٹویٹر میسج میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر جمیعت کے غنڈوں کا حملہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، سپیکر اسمبلی نے اسلام آباد پولیس کو ان جتھوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے، انشاللہ قانون کے مطابق ان غنڈوں اور سہولت کاروں سے نبٹا جائیگا۔
پارلیمنٹ لاجز پر جمیعت کے غنڈوں کا حملہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، سپیکر اسمبلی نے اسلام آباد پولیس کو ان جتھوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائ کا حکم دیا ہے انشاللہ قانون کے مطابق ان غنڈوں اور سہولت کاروں سے نبٹا جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 10, 2022
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں بڑا تاریخی جلسہ ہوگا،وزیراعظم کی ن لیگی ناراض ارکان سے گفتگو