کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کو کیا خوشی ملنے والی، ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا جلد والدین بننے والے ہیں۔ گزشتہ سال دونوں نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ حاملہ ہونےکے بعد بھی بھارتی خود کو کام میں مصروف رکھے ہوئے ہیں۔
بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق بھارتی ان دنوں اپنے شوہر ہرش کے ساتھ کلرز کے شو 'ہنرباز: دیش کی شان' کی میزبانی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں، بھارتی نے انکشاف کیا کہ ان کی ڈلیوری کب ہوگی اور گھر کلکاریوں سے کب گونجے گا۔ بھارت کےمشہور فوٹوگرافر پیپراجی کے اس سوال پر بھارتی سنگھ نے انہیں مایوس نہیں کیا اور بتایا کہ وہ کب ماں بننے والی ہیں۔ کامیڈی کوئین نے کہا کہ'بھائی آپ اپریل کے پہلے ہفتے میں کسی بھی وقت ماموں بن سکتے ہیں۔ بھارتی کی بات سننے کے بعد یہ یقینی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں بھارتی ایک گڈ نیوز دینے والی ہے۔
بھارتی سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گڑیا کی تھاپ پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ بھارتی کی خوشی دیکھ کر وہاں کھڑے فوٹو گرافرز خود کو نہ روک سکے اور ان سے پوچھا کہ بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے گھر کب خوشیاں آرہی ہیں؟
View this post on Instagram
انہوں نے کہا تھا کہ میں نارمل ڈیلیوری کے لئے بہت محنت کر رہی ہوں اور اپنے ڈاکٹر کی تمام ہدایات پر عمل کر رہی ہوں۔انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ وہ صبح کم از کم ایک گھنٹہ واک کرتی ہیں اور یوگا کرتی ہیں، جو ان کے ٹرینر نے بتایا ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ نارمل ڈیلیوری چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس کے لئے میں نے ہر دوسرے دن یوگا کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا اپنے ڈاکٹر کی تمام ہدایات پر عمل کر رہی ہوں۔ انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ وہ صبح کم از کم ایک گھنٹہ واک کرتی ہیں اور یوگا کرتی ہیں، جو ان کے ٹرینر نے بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین پر کیمیائی حملہ کرسکتا ہے۔امریکا