آصفہ بھٹو سول ایوی ایشن خواتین ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئیں

Mar 10, 2023 | 00:27:AM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئیں۔ 
آصفہ بھٹو زرداری نے سول ایوی ایشن (سی اے اے )خواتین ملازمین سے ملاقات کی اور مسائل سنے،اس موقع پر احتجاجی ملازمین سے  آصفہ بھٹو زرداری نے اظہار یکجہتی کیا اور مکمل حمایت کا اعلان کیا، آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی اے اے کے برطرف ملازمین کی بحالی اور ریٹرنرشپ  پر کام کرنے والوں کو پی پی مستقل کرانے میں کردار ادا کرے گی۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی اے اے ملازمین حق کے لئے 15 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں