اُمید ہے جنرل (ر) فیض حمید جیسے کرداروں کیخلاف کارروائی ہوگی: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اُمید ہے جس ڈھٹائی سے اعترافات کیے جا رہے ہیں اُس کے بعد جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جیسے کرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید غیر قانونی احکامات ماننے سے با آسانی انکار کرسکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مگر جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے ایسا نہیں کیا ، اس کا مطلب ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس میں حصے دار بنے ، تو اب انہیں ذمہ داری بھی لینا پڑے گی۔
اس کے علاوہ سینیئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سرکاری اہلکار کو غیر قانونی احکامات نہیں ماننے چاہئیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکا خود پر الزامات سے متعلق مؤقف سامنے آیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ فوج میں فیصلہ چیف کا ہوتا ہے، جس دور سے متعلق الزامات لگے اس وقت میجر جنرل کے عہدے پر تھا، کیا تنہا حکومت ختم کرنا ممکن تھا ؟ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے یہ بھی کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں نےکیے۔