(عرفان ملک) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک بڑی کارروائی اور خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، لاہور سے 3 دہشتگردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، دو طلباء گروپس میں تصادم، مخالفین کا زخمیوں کو ہسپتال لیجاتے ہوئے حملہ، فوٹیج منظر عام پر
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشتگردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے 797 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 159 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔