(24 نیوز)معروف صحافی ،24 نیوز کی اینکر نسیم زہر ہ نے بڑا اعزاز پالیا ،دنیا کی 20 خواتین ہیروز میں نام شامل کرلیا گیا ۔
عالمی تنظیم کولیشن فار ویمن ان جرنلزم ہر سال دنیا بھر سے بہادر اور اپنے شعبے میں یکتا خواتین صحافیوں کی فہرست جاری کرتی ہے،اس سال بھی 20 خواتین ہیروز کے نام کا اعلان کیا گیا ہے،پاکستان سے نسیم زہرہ کو 20 خواتین صحافی ہیروز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، کولیشن فار ویمن ان جرنلزم (CFWIJ) نے یہ اعزاز ان کو تھریٹس کے باوجود جرات اور بہادری سے سچ پر قائم رہنے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے پر دیا ہے۔
کولیشن فار ویمن ان جرنلزم (CFWIJ) نے 2019 میں خواتین کے عالمی دن پر #journohero ہیش ٹیگ کے ساتھ مہم کا آغاز کیا تھا ۔
نسیم زہرہ 24 نیوز میں ایڈیٹر اسٹریٹجک افیئرز ہونے کے ساتھ ساتھ پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘ کی میزبانی بھی کرتی ہیں،عالمی تنظیم کا کہنا ہےکہ تشدد اور سنسرشپ کے خطرات کا سامنا کرنے کے باوجود یہ صحافی پسماندہ لوگوں کی آواز کو اٹھانے اور ایوان اقتدار تک پہنچانے میں ڈٹی رہیں ، ہم ان صحافتی ہیروز کی ایک منتخب تعداد اور برسر اقتدار لوگوں کے سامنے سچ بولنے کے ان کے نہ ختم ہونے والے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
دیگر بیس خواتین ہیروز میں بھارتی صحافی برکھا دت،فلپائن کی ماریہ ریسا،امریکی سرائز کاسل،بھارتی رعنا ایوب ،امریکی صحافی آمنہ نواز،روسی صحافی ماریہ پونو مارینکو،یوکرینی صحافی سیوگل ،ایران کی نیلو فر حمیدی،ترکی کی امبرین زمان،بنگلہ دیش کی روزینہ اسلام،مصر کی سولافہ مغدی و دیگر شامل ہیں ۔