برطانیہ میں برفانی طوفان کے باعث الرٹ برقرار، نظام زندگی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کا الرٹ تاحال برقرار ہے اور ویلز میں برفباری کے باعث 100 سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، سکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
⚠️ Yellow weather warning issued ⚠️
— Met Office (@metoffice) March 9, 2023
Snow & Ice across parts of the Midlands, Southeast England, Southwest England & South Wales.
Friday 0400 – 1000
Latest info ???? https://t.co/QwDLMfRBfs
Stay #WeatherAware pic.twitter.com/TtpBnXK47m
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔
برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایئرپورٹس پر پروازوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ رات 2010ء کے بعد سے سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ہے۔