شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، اغواء برائے تاوان کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں اغواء برائے تاوان کا ملزم مارا گیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق پولیس ملزم کو موبائل برآمدگی کیلئے لے کر جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کرکے ملزم چھڑا لیا، پولیس کی بڑی تعداد نے ملزمان کا گھیراؤ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ملزم عالم نے فیکٹری ایریا سے 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے 5 سالہ بچی کو اغواء کیا تھا۔