متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کیلئے اسٹورز پر 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے اسٹورز نے رمضان المبارک کیلئے 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سپر مارکیٹس لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت پر 75 فیصد رعایت دیں گے۔ بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
View this post on Instagram
خریداری کرنے والے رمضان المبارک کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس کے علاوہ ماہ مبارک میں اشیاء کی طلب میں اضافے کو پورا کرنے کیلئے اسٹاک کو بھی 15 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔