شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صدر منتخب ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے شی جن پنگ اگلے 5 سال کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں، شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 3 ہزار ارکان پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس (چینی پارلیمنٹ) نے شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کیلئے صدر منتخب کیا ہے، ووٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہوئی۔
پارلیمان نے ژاؤ لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا، یہ دونوں افراد صدر شی جِن پنگ کی سابق ٹیم سے ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں شی جن پنگ مسلسل تیسری بار حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے، چین میں کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکریٹری کا عہدہ سب سے طاقتور ہوتا ہے، اسی عہدے پر موجود شخص ہی ملک کا صدر اور چینی افواج کا سربراہ ہوتا ہے۔
VIDEO: Xi Jinping is handed a third term as Chinese president, capping a rise that has seen him become China's most powerful leader in generations pic.twitter.com/cIPaGxEYRp
— AFP News Agency (@AFP) March 10, 2023
ملک کا صدر بننے کے بعد سے شی جن پنگ نے وہ طاقت حاصل کی ہے جو ماؤزے تنگ کے سوا چین کے جدید دور کے کسی دوسرے رہنما نے حاصل نہیں کی۔
انہوں نے 2018ء میں کسی شخص کے صرف 2 مرتبہ ملک کا صدر رہنے کی پابندی ختم کردی تھی جس کے بعد ان کی غیر معینہ مدت تک حکمرانی کی راہ ہموار ہوئی۔
شی جن پنگ کے دور میں چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنا، بڑے پیمانے پر فوجی توسیع ہوئی اور عالمی سطح پر کہیں کہیں زیادہ جارحانہ انداز اپنایا گیا جس کی امریکا نے سخت مخالفت کی۔
یاد رہے کہ شی جن پنگ 2013ء میں سابق چینی صدر ہوجن تاؤ کے بعد پہلی مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔