عثمان خواجہ نے نئی تاریخ رقم کردی

Mar 10, 2023 | 14:38:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف نئی تاریخ رقم کردی۔

احمد آباد میں کھیلے جا رہے آسٹریلیا اور بھارت کے درماین سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری سکور کردی، وہ اب تک ایک سو ساٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل رہے ہیں اور کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے خلاف بھارت میں سعید انوار اور شاہد آفریدی وہ واحد بیسٹمین ہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو آسٹریلیا پر سیریز میں 1-2 برتری حاصل ہے تاہم سیریز کے آخری میچ کا آج دوسرا روز ہے۔

مزیدخبریں