پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان انجری کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ لاہور کیخلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے اور ان کی ٹیم کو 119 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے۔
Azam Khan has been taken to hospital due to injury. He might not be able to bat today
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) March 9, 2023
Follow live: https://t.co/hczlKce31c#PSL8 #IUvLQ pic.twitter.com/osE8t7aEqo
خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 16 ویں اوور میں107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔