صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس شاہد وحید دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے ,درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،ظہور مہدی فیصل نامی شہری نے صدر مملکت کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔