24 گھنٹوں میں ہی خود سے شادی کرنے والی لڑکی نے طلاق لے لی

Mar 10, 2023 | 17:52:PM

(ویب ڈیسک) خود سے شادی کرنے والی خاتون نے 24 گھنٹے بعد  ہی خود سے طلاق لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا سٹار صوفی میئو نے خود سے شادی کی پھر اگلے ہی دن تنگ آ کر خود سے طلاق بھی لے لی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا کہ وہ خود سے شادی چکی ہیں پھر 24 گھنٹے بعد ہی انہوں نے دوبارہ سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ خود سے طلاق لے رہی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سٹار نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شادی کے لئے جوڑا خرید لیا ہے اور وہ خود سے شادی کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید اگاہ بھی کیا کہ شادی کے لئے وہ خصوصی کیک بھی تیار کر چکی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: دلہن نے شادی کے دن دلہا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

صوفی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے 24 گھنٹے بعد ہی ایک اور اعلان کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس شادی سے تنگ آ چکی ہوں اور طلاق لی رہی ہوں ۔ 

غیر ملکی سوشل میڈیا سٹار کے ان پیغامات پر سوشل میڈیا صارفین نے کھل کر تبصرے کیے اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعض صارفین نے اس کو خاتون کی طرف سے سستی شہرت حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دے دیا تو بعض نے خاتون کے حق میں تبصرے کرتے ہوئے مبارک باد بھی دی۔

مزیدخبریں