گزشتہ سال کی نسبت اس سال حج ساڑھے 3 لاکھ روپے مہنگا، چشم کشا اعدادوشمار آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کے باعث مذہبی فریضہ بھی مہنگا ہو گیا ہے، گزشتہ سال کی نسبت امسال سرکاری حج ساڑھے تین لاکھ روپے مہنگا کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے 2023 حج پالیسی کا اعلان کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے حج پیکج پر اثر پڑا ہے ، اس سال حج11 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہو گا۔
وفاقی وزیر کے مطابق اس سال تمام ممالک مکمل کوٹے پر حجاج بھجوا رہے ہیں اسلیے تمام اچھی رہائشوں کے لیے مقابلہ ہے ، توسیع پراجیکٹ برائے حرمین کے سبب متعدد ہوٹل گرا دیے گئے ہیں اور رواں سال رہائش مہنگی ہے، مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے پاکستانیوں کو سستا حج پاکستان سے ہی پڑتا ہے، ہمارے حج اخراجات آج بھی خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہیں
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سپانسر شپ حج سکیم متعارف کروائی گئی ہے ، وزارت خزانہ نے 90ملین ڈالرز کے انتظامات کا وعدہ کیا ہے ۔
حج پالیسی کے مطابق ج درخواستیں 14 نامزد بینکوں کے ذریعے 16 مارچ سے 31 مارچ تک جمع کی جائینگی، جبکہ قرعہ انداز ی کااعلان اپریل کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا، مفت حج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جو پیسے بچ جائیں گے وہ عازمین کو واپس کر دیئے جائیں گے ۔