منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا ،سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا

Mar 10, 2023 | 18:18:PM
منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا ،سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: سٹیٹ بنک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا ،سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے رقم فراہم کردی،اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں کو مجموعی طور پر 1088 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 7 روز کیلئے بینکوں کو 76 ارب 8 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،7 روز کیلئے فراہم کردہ رقم پر بینکس 20.20 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے،77 روز کیلئے بینکوں کو 1012 ارب 5 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،77 روز کیلئے فراہم کردہ رقم پر بینکس 20.09 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت اس سال حج ساڑھے 3 لاکھ روپے مہنگا، جشم کشا اعدادوشمار آ گئے