(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ 8 کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے242 رنز بنائے ، جس کے جواب میں ملتان سلطانز 6وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کر لیا، واضح رہے کہ 243 رنز کا ہدف پاکستان سر لیگ سیزن 8 کا سب سے بڑا ہدف تھا جو ملتان سلطانز نے حاصل کیا ہے ۔
پشاور زلمی کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو اوپننگ بلے باز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے 144 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، صائم ایوب 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 73 رنز کی اننگز کھیلی ، ان کے بعد آنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد حارث نے 35 اور ٹام کوڈلر نے 38 رنز کی اننگز کھیلی ، ملتانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو ریلے روسو نے اپنی پرانی اننگز کی یاد تازہ کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری سکور کی تھی ، روسو نے اپنا ہی 43 رنز پر سینچری سکور کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 41 گیندوں پر سینچری سکور کی ، ریلے روسو نے آج کے میچ میں 125 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کی لیکن وہ میچ ختم نہ کر سکے اور ہدف سے صرف 25 رنز کی دوری پر آوٹ ہو گئے جس کے بعد محمد انور نے 8 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلائی ۔