لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی

Mar 10, 2023 | 19:40:PM

(زاہد چوہدری) سروسز اسپتال لاہور میں لاکھوں روپے مالیت کی ادوایات چوری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے میڈیکل یونٹ تھری سے ملازم شہزاد ادویات چوری کر کے فرار ہو رہا تھا کہ وارڈ بوائے نے شک کی بنیاد پر چور کو روک لیا۔ چوری کی جانے والی ادویات میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

شہزاد نامی ملازم کو ادویات بازیابی کے بعد حوالا پولیس کر دیا گیا ہے۔ تھانہ شادمان کی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کرنے والے  ملازم شہزاد کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں