حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا،کراچی والوں کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے ، باقی صوبوں کیلئے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ڈسکوز کے لیے فی یونٹ بجلی 47 پیسے مہنگی کی گئی ہے، بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ،کراچی والوں سے اضافی وصولی مارچ کے بلوں میں کی جائے گی ،نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی،بجلی جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،بجلی صارفین سے اضافی وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: بانی سعودی عرب شاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی شہزادی الجواہرہ انتقال کر گئیں