فروری میں اوورسیزپاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر ملک بھیجے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں ، جن کے مطابق جنوری کی نسبت اوورسیز پاکستانیوں نے فروری میں تقریباً5فیصد زائد ترسیلات زر پاکستان بھیجے ہیں ، سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں اوور سیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں ، جنوری میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی تھیں، 31 مہینوں کے بعد جنوری 2023 میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے کم رہی تھیں جو فروری میں واپسی پلٹی ہے۔
Workers’ remittances recorded an inflow of US$2.0 billion during Feb 23. For details see https://t.co/rPOvn9CTjfhttps://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/vcQ6cZR1yU
— SBP (@StateBank_Pak) March 10, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر جنوری میں 40 کروڑ ڈالر ہوگئیں تھیں جبکہ فروری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 45 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات وطن بھیجیں، فروری میں متحدہ عرب امارات سے 32 کروڑ اور برطانیہ سے بھی تقریباً 32 کروڑ ڈالر بھیجے گئے، گزشتہ 8 مہینوں کی ترسیلات زر مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے برس کے اسی عرصے کی نسبت تقریباً 11 فیصد کم ہے۔