فروری میں اوورسیزپاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر ملک بھیجے

Mar 10, 2023 | 20:38:PM

(24 نیوز) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان  کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں ، جن کے مطابق جنوری کی نسبت اوورسیز پاکستانیوں نے فروری میں تقریباً5فیصد زائد ترسیلات زر پاکستان بھیجے ہیں ، سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں اوور سیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں ، جنوری میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی تھیں، 31 مہینوں کے بعد جنوری 2023 میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے کم رہی تھیں جو  فروری میں واپسی پلٹی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر جنوری میں 40 کروڑ ڈالر ہوگئیں تھیں جبکہ فروری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 45 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات وطن بھیجیں، فروری میں متحدہ عرب امارات سے 32 کروڑ اور برطانیہ سے بھی تقریباً 32 کروڑ ڈالر بھیجے گئے، گزشتہ 8 مہینوں کی ترسیلات زر مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر رہیں  جو پچھلے برس کے اسی عرصے کی نسبت تقریباً 11 فیصد کم ہے۔ 

مزیدخبریں