(24 نیوز )واپڈا آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ساتھ چئیر مین واپڈا کی تصویر لگوانے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا ۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا آفس میں قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ چئیرمن واپڈا کی تصویر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، نوٹیفکیشن گزشتہ ماہ 14 فروری کو جاری ہوا تھا، جس پر گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے احتجاج اور نوٹیفکیشن پر تنقید کیا جا رہی تھی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انوکھے واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا جس پر واپڈا منیجمنٹ کی جانب سے آج 10 مارچ کو گزشہ ماہ جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔