(24 نیوز)پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کرجانے والے دونوں افراد کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہناہے کہ دونوں افراد کی شناخت جہانزیب اور عمر کے نام سے ہوئی ہے، دوران تفتیش ملزموں نے کہاکہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی ،واقعہ فوٹریس سٹیڈیم برج پر پیش آیا،ملزموں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں پیشرفت، محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا