(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گریٹر اقبال پارک آمد،جشن بہاراں کی تقریب میں شرکت کی،وزیر اعلیٰ نے فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شاہی قلعہ کا بھی دورہ کیا ،وزیر اعلی نے شاہ برج دروازہ، شیش محل، دیوان عام اور شاہی قلعہ کے دیگر حصے بھی دیکھے۔
اس موقع پر ڈھول پارٹی کے فنکاروں نے سماں باندھ دیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے فنکاروں کو بھرپور داد دی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ،کمشنر اور والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو شاہی قلعہ کی بحالی و تزئین و آرائش کے پروگرام کے بارے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ کی موت حادثے کی وجہ سے ہوئی، ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے دونوں افراد گرفتار