نو منتخب وزیراعظم کی ٹیم میں شامل وزیروں کے نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نو منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ٹیم کی تشکیل کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، نئی کابینہ میں شامل وزیروں، مشیروں اور معاونین کے ناموں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کابینہ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی خزانہ اور اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ اور طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی کابینہ میں سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ جبکہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان دیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات، مصدق ملک کووزارت توانائی کا قلمدان سونپنے اور احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا فیصلہ کیا گیا ہے،غازی اختر کو انڈسٹریز اور سلمان احمد کو بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی ،ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟ پاکستان کے نوجوان کس کے ساتھ ہیں؟دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی
یہ بھی یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو کابینہ جلد تشکیل دیکر منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کر دی ،پارٹی قیادت کے غیر رسمی اجلاس میں نواز شریف کا شہباز شریف سے کہنا تھا وزیر اعظم آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کا مزید کہنا تھا ہمیں اس وقت پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے اور عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی بھی ناگزیر ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت ہوئی اور اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا۔