سرگودھا، سکول ٹیچر کے تشدد نے چودہ سالہ طالب علم کی جان لے لی،وزیراعلیٰ کا نوٹس

Mar 10, 2024 | 13:24:PM

(زوار حسین، راؤ دلشاد) پنجاب کے شہر سرگودھا میں نجی سکول میں استاد کے تشدد سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی سکول کے استاد نے مبینہ طور پر سبق یاد نہ کرنے پر چودہ سالہ سمیع اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کی کمر اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد سمیع اللہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں خاتون پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کیا۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں خاتون کو گھر سے گلی میں نیچے گرتے دیکھا گیا، ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون پر تشدد کیا گیا اور پھر ساس اور شوہر نے اسے گھر کی بالائی منزل سے دھکا دے دیا۔

ویڈیو میں خاتون کے محلے والوں کو بھی فوراً  آتے دیکھا گیا، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں بتایا کہ گلشنِ راوی میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون پر شوہر، ساس اور دیور نے تشدد کیا اور  پھر انہیں گھر کی دوسری منزل سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیے: شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل،بارات کو حادثہ،6افراد جاں بحق ،15 زخمی

مریم نواز نے بتایا کہ خاتون پر یہ ظلم محض معیاری کھانا نہ دینے پر کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق مرکزی ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس بھی لیا ہے اور کمشنر سرگودھا ے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعلیٰ  کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مریم نواز سمیع اللہ پر تشدد کی جامع تحقیقات کرکے زمہ دار کا تعین جلد از جلد کیا جائے۔

مزیدخبریں