پی ٹی آئی کا مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج، لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ گرفتار

Mar 10, 2024 | 17:10:PM
پی ٹی آئی کا مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج، لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ گرفتار
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، پی ٹی آئی قیادت مبینہ دھاندلی کیخلاف سراپا احتجاج تھی پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے حراست میں لے لیا، لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،پولیس نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی فرحت عباس کو بھی تحویل میں لے لیا۔

ان کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبر کو بھی حراست میں لے لیا گیا،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی حراست میں لے لیا گیا،میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں ریلی سے حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کا حلف اٹھالیا