وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل،کس کو کیا وزارت ملے گی؟تفصیل جانیے

Mar 10, 2024 | 19:40:PM

(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ کو وزیر اطلاعات، خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مصدق ملک کو پیٹرولیم، شزافاطمہ خواجہ کو آئی ٹی کا قلمدان تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محمد اورنگزیب کو خزانہ، محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج رات تک اعلان متوقع ہے،وفاقی کابینہ کی حلف برداری کل متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس کس ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا؟ تفصیلات جانیے

مزیدخبریں