سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا 

Mar 10, 2024 | 20:23:PM
سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا 
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب ,یو اے ای اور قطر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔

سعودی سپریم کورٹ نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،کل بروز سوموار 11 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا،خلیجی ممالک میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگی،برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی یکم رمضان 12 مارچ کو ہو گی۔آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل نے بیان جاری کیا ہے کہ پیر11 مارچ شعبان کا آخری روز ہو گا،آسٹریلیا میں مسلمان پیر کو نماز تراویح کا اہتمام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کس کس ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا؟ تفصیلات جانیے