حرمین شریفین میں رمضان کی پہلی تراویح، لاکھوں افرادکی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کی پہلی تراویح میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔
ماہ رمضان کے آغاز پر لاکھوں زائرین مسجد الحرام میں پہنچے اور نماز تراویح ادا کی،مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔اس سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانےکا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام کے علاوہ رمضان کی پہلی تراویح مسجد نبوی ،مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی ادا کی گئیں۔
خیال رہےکہ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی، جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری کا اعلان کیا گیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔