مارک کارنے کینیڈا کی حکمران جماعت کے نئے لیڈر منتخب
لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے نیا رہنما منتخب کیا،جلد وہ وزیراعظم ٹروڈوکی جگہ لیں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)کینیڈا کی حکمران لبرل پارٹی نے مارک کارنے کو اپنا نیا رہنما منتخب کرلیااور وہ آئندہ دنوں وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جگہ لیں گے۔
غیر ملکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنے کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا ہے۔
مارک کارنے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ،کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈین وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے،اب آنے والے دنوں میں مارک کارنے جسٹن ٹروڈوکی جگہ لے لیں گے۔