چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں، اس کی اہمیت کیا ہے؟

Mar 10, 2025 | 09:17:AM
 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں، اس کی اہمیت کیا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی جیتی اور ساتھ ہی بھارتی کھلاڑیوں نے خصوصی سفید کوٹ بھی زیب تن کیا۔

اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 فائنل جیتنے کے بعد سکواڈ میں موجود تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ونر میڈل دیے گئے اور ٹرافی تھامنے سے قبل ایک، ایک کھلاڑی کو خصوصی طور پر سفید رنگ کا کوٹ پہنایا گیا۔

اس خصوصی سفید کوٹ کی جیب پر چیمپئنز ٹرافی کا لوگو موجود تھا جبکہ اس کے بٹن گولڈن رنگ کے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں تاریخ رقم کردی

 چیمپئنز ٹرافی وہ واحد آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس میں فاتح ٹیم کے  تمام کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر سفید کوٹ پہنایا جاتا ہے۔

یہ سفید کوٹ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو ایک اعزاز کی علامت کے طور پر دیے جاتے ہیں، یہ کوٹ کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئی سی سی کے سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں  ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے، جہاں ٹیمیں نہ صرف ٹرافی بلکہ اس قیمتی سفید کوٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو برتری اور عزم کی  علامت ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سفید کوٹ ایک اعزازی بیج ہے جو چیمپئنز کی شان بڑھاتا ہے۔

یہ کوٹ بے مثال عزم کی ایسی علامت ہے جو نسلوں کو متاثر کرتا ہے,سفید کوٹ پہننا اس سفر کی نمائندگی کرتا ہے جہاں کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے ہر چیز داؤ پر لگا دیتے ہیں۔