فلائٹ شیڈول معمول پرنہ آسکا،آج بھی 14پروازیں منسوخ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اقصیٰ ٰشاہد) پروازوں کاشیڈول معمول پرنہ آسکا،تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج بھی کراچی سے روانہ ہونے والی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔
کراچی سے پشاورجانےوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
کراچی سےلاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
کراچی سے دامام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 بھی منسوخ ہونے والی پرزواں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136،کراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہوئی ہے۔