اداکاری کا شوق نہیں تھا،آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی:فاطمہ آفندی
بہت شرمیلی تھی، امّی چاہتی تھیں شوبزمیں کام کرکے شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ جب اداکاری کرنے کا موقع ملا تو پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی تھی۔
فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے سب سے پہلے آڈیشن کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا لیکن میری امّی چاہتی تھیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی تو امّی کی خواہش تھی کہ میری شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے سب سے پہلے ایک ببل گم کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی اس لیے پہلے ہی آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان مختار نے اہلیہ کی گود بھرائی کی تصاویر جاری کردیں
فاطمہ آفندی نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ آڈیشن کے لیے جاتے ہوئے بالوں میں بہت زیادہ تیل لگا کر گئی تھی تاکہ ریجیکٹ ہو جاؤں،لیکن میری ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور مجھے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ ڈائریکٹر مجھ سے اور میری بہن سے جو سین شوٹ کروانا چاہتے تھے ہم نے آڈیشن میں وہ صرف ون ٹیک میں کر کے دکھا دیا تھا۔