کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

Mar 10, 2025 | 11:34:AM
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )  کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تاندہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کون کرتا تھا؟راشد لطیف نے بڑے انکشافات کرنیکا اعلان  

محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔