اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل

Mar 10, 2025 | 14:16:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل کر دیئے گئے۔

رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کے جاری وارنٹ معطل کردیئے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الزام ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث تھا، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تو آپ پھر ایسے نہ کریں ناں،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے بولتے بہت ہیں،عدالت نے سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا