نیٹ میٹرنگ صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا حکم

Mar 10, 2025 | 14:50:PM
نیٹ میٹرنگ صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب نے نیٹ میٹرنگ ٹیکس کے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ڈسکوز کو نیٹ میٹرنگ صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا حکم دیدیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 12 نومبر 2020 کو تقسیم کار کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کیں،کے الیکٹرک کے علاوہ 11 ڈسکوز نے ایف بی آر کی ہدایت پر عمل نہ کیا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت، لاپرواہی، انتظام میں تاخیراور  نااہلی نقصان کا باعث بنی جس کی وجہ سے مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ گئی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 15ہزار 318 تک پہنچ گئی،مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے 1 ارب 66 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی خریدی،مالی سال 2023-24 کے دوران 9 ارب 37 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین سمیت8 ملکوں سے 67 پاکستانی بے دخل

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو بھاری نقصان پر 60 دنوں میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔